عبدالجبار ابڑو: شکارپو میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کا معاملہ، مقابلے میں ہلاک ہونے والے 2 مبینہ ڈاکوں کی شناخت کردی گئی۔
پولیس کےمطابق ہلاک مبینہ ڈاکوؤں کی شناخت خانپور کے رہائشی امجد لہر اور مرتضیٰ گہرانی جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے، زخمی گرفتار ڈاکو کی شناخت اصغر گہرانی جتوئی کے نام سے ہوئی ہے ۔
واضح رہے شکارپور کے گل شاہ پیر کے علاقے، اسٹورٹ گنج تھانہ کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا تھا، فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
تینوں ڈاکو ایک شہری سے موبائل چھیننے کی کوشش کر رہے تھے، اسی دوران گشت کرتی پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو فرار ہونے لگے،پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی،جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ تیسرے ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
دوسری جانب مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے مرتضی جتوئی کے والد کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، بتایا کہ بیٹا دسویں جماعت کا طالب العلم تھا عید خریداری کےلیے شکارپور آیاتھا۔
پولیس مقابلہ مشکوک ہے معاملے کی تحقیقات کروائی جائے۔
مارے جانے والے مبینہ ڈاکو امجد لہر کی 24مئی 2025کو شادی ہوئی تھی، ورثہ کا کہنا تھا کہ ایک نوجوان شادی کے ایک ہفتہ بعد جراٸم کےلیے روڈ پر کیسےجاسکتاہے؟ پولیس مقابلے کو نہیں مانتے واقعے کی تحقیقات کروائی جائیں۔