ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی,ڈالر بھی سستا ہو گیا

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی,ڈالر بھی سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مثبت تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے, انڈیکس نے ایک مرتبہ پھر ایک لاکھ ، 20 ہزار کی حد عبور کر لی۔

 کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 831 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 522 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 گزشتہ ہفتے کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 691 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 5 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی۔