ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صرف 4 ڈاٹ گیندیں،شاندار سنچری بنانے والے محمدحارث کا نیا ریکارڈ

صرف 4 ڈاٹ گیندیں،شاندار سنچری بنانے والے محمدحارث کا نیا ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی کرکٹر ٹیم کے بیٹر اور وکٹ کیپر محمدحارث نے تنقید کرنے والا کا منہ بند کردیا، ٹی ٹوئنٹی میچ میں شاندار سنچری سکور کر کے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ 

تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو واٗئٹ واش کردیا، میچ میں ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمدحارث نے ٹی ٹوئنٹی میچ کی پہلی شاندار سنچری بنائی۔
محمد حارث ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی نان اوپنر بن گئے ہیں۔ یہ کارنامہ انہوں نے صرف 45 گیندوں پر انجام دیا  جو کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا تیز ترین سنچری اسکور ہے۔

 اس سے قبل اسی سال پاکستانی بلے باز حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف 44 گیندوں پر سنچری بنا چکے ہیں۔ 

بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی بات کی جائے تو اس کا شاندار پہلو یہ تھا کہ محمدحارث نے اپنی پوری اننگز میں صرف 4 ڈاٹ گیندیں کھیلیں، یہ زبردست اور جارحانہ کھیل پیش کیا اور کرکٹ کی تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کردی۔