ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر  اضافہ کر دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کر رہے ہیں۔ پیٹرول کی نئی قیمت 209.30 پیسے فی لیٹر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل 30 روپے اضافے سے 204 جب کہ لائٹ ڈیزل 178 روپے کا ہو جائے گا. کیروسین کی قیمتیں بڑھ کر 181.94 پیسے ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو مہنگائی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن عالمی مہنگائی کی وجہ سے ریٹس بڑھائے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ آٹا 40 روپے اور چینی 70 روپے تک پورا سال فروخت ہو گی۔ چینی اور اٹے کی قیمتوں پر سبسڈی ملتی رہے گی، چاول دال اور گھی کی سبسڈی بھی کچھ عرصہ چلے گی۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف سے مذاکرات کرنا مجبوری تھی اور آئی ایم ایف سے معاہدہ جون تک ہو جائے گا، ہر بات ان کی نہیں مان سکتے اور آئی ایم ایف سے روزانہ کی بنیاد پر بات چیت چل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے معاہدے کی خلاف ورزی کر کے عوام کو سبسڈی دی،مارچ کی 15 تاریخ کے بعد سے عمران خان نے جال بچھایا عمران خان نے 4 سال میں 20 ہزار ارب کا پاکستان پر قرض چڑھایا۔

 یاد رہے کہ چند دن قبل موجودہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔