ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان

عمران خان کا کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
کیپشن: PTI Protest
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر فرخ حبیب کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کیخلاف کل بروز جمعہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’امپورٹڈ حکومت‘ سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہورہی، ان کے دور حکومت میں مہنگائی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ 8 سے 12 گھنٹوں کی ملک گیر لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، یہ اِن کی نااہلی کا ثبوت ہے کہ وہ پاور پلانٹس چلا نہیں پارہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمارے دور میں کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہیں تھی۔