ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا اہم بیان سامنے آگیا

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا اہم بیان سامنے آگیا
کیپشن: Asad Qaiser
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بیرونی ہدایات کے مطابق مہنگائی کررہی ہے، 11 جماعتیں چوں چوں کا مربہ ہیں، امپورٹڈ حکومت فیصلے نہیں کر سکتی۔

اسد قیصر نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ملیشیا ہے نہ کوئی فورس ہے، ہم قائداعظم کے پاکستان کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، حالات بہت خطرناک ہیں اداروں کو سنجیدگی سے صورتحال کو دیکھنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے ہمارے ہیں، پاکستان ہماری جان ہے، ہماراجینا مرنا اس ملک میں ہے، عمران خان نے تشویش کا اظہار کیا، ہم نے عدلیہ کا دروازہ بھی کھٹکھٹانا ہے اور عوام میں بھی جاناہے۔

سابق سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم قانونی جنگ بھی لڑیں گےاورعوام میں بھی جائیں گے، ہم چاہتے ہیں عوام کے پاس جایا جائے اور فریش مینڈیٹ لیا جائے، ہم عدالت میں پیش ہوئے تھے کہ ہمارے خلاف تمام کیسز ایک عدالت میں کر دیے جائیں، ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر مختلف صوبوں میں مختلف تھانوں میں مختلف کیسز ہو رہے ہیں۔