سٹی 42:پنجاب حکومت نےمتعدد افسروں کو کورس پر جانے کی اجازت دے دی،سینیئر مینجمنٹ کورس مکمل کرنیوالے افسران گریڈ بیس میں ترقی کےاہل ہونگے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت کی جانب سے متعدد افسروں کو سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے جانے کی اجازت دیدی جوسات جون سے شروع ہو رہا ہے۔ سینئر مینجمنٹ کورس مکمل کرنےپر ان افسروں کو گریڈ بیس میں ترقی دی جائے گی۔ایس ایس پی سیدحمادعابد اور غازی صلاح الدین کو کورس پر جانے کی اجازت دیدی گئی، افسروں میں ناصر محمود بشیر اور مریم خان ،امتیاز نذیراور رانا شوکت علی،راشدمحمود خان، آفتاب احمد،راشد محمود خان اورامت القدوس ،سیدہ ملائیکہ اور زاہد اقبال اعوان،راشد ملہی اور شفاعت علی ،سلوت سعید اور مظفر خان،سہیل اشرف اور مسرت جبیں،معظم اقبال سپرا اور راجہ جہانگیر انور کو کورس پر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔