ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا نے لاہور پولیس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کورونا نے لاہور پولیس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عرفان ملک ) ڈی ایس پی سی آئی اےعامر ڈوگر کورونا وائرس کے باعث شہید ہو گئے، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کے عملے کو چند روز قبل علامات ظاہر ہوئی تھیں۔ لاہور پولیس کے دو ایس ایس پیز سمیت ابتک ایک سو پندرہ اہلکار اور افسران کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آفس میں ابتک ایک ایس ایس پی اور ایک ایس پی کو کورونا کیسز کنفرم ہوئے ہیں جس کے بعد ڈی آئی جی آفس کے تمام سٹاف کے بھی کورونا ٹیسٹ کروا کر دفتر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ تاحال ممنوعہ قرار دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب چار سو ٹیسٹ کیے گئے تھے جس میں سے تین سو ٹیسٹ کی رپورٹس آنا ابھی باقی ہیں۔ لاہور پولیس کے ایس ایس پی ایڈمن ملک لیاقت بھی کورونا کا شکار ہوئے تھے، جو اب صحت مند ہو کر اپنی ڈیوٹی پر واپس آچُکے ہیں۔

ابھی بھی لاہور پولیس کے دو ایس پیز جن میں ایس پی سیکورٹی بلال ظفر اور ایس پی انویسٹی گیشن توحید اور ایس ایس پی اپریشنز نے اپنے اپ کو گھر وں میں قرنطینہ کر لیا ہے۔ 

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے کورونا وائرس نے پاکستان میں بھی ڈیرے ڈال لیے، پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 76 ہزار 398 تک جاپہنچے جبکہ اموات کی تعداد 1621 تک جاپہنچی ہے۔ 

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا وائرس خطرناک حد تک پھیلنے لگا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور شہر میں کورونا کے727 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی کل تعداد 12 ہزار 881 ہوگئی، 80 دنوں میں کورونا وائرس سے 199 اموات ہوچکی ہیں۔

صوبہ بھر میں کورونا کے ایک ہزار 610 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کنفرم مریضوں کی تعداد  27 ہزار 850 ہوگئی، 22 مزید اموات سے کل تعداد797  تک جاپہنچی، پنجاب میں اب تک 6124 افراد کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔