پھل، سبزیاں مہنگے،برائلر گوشت کی قیمت کہاں پہنچ گئی

پھل، سبزیاں مہنگے،برائلر گوشت کی قیمت کہاں پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی)ہائے رے مہنگائی،عوام دیتی ہےدھائی،شہر میں سبزیاں،پھل اور مرغی کےگوشت کی قیمتوں کوپرلگ گئے،سرکاری نرخنامے کی کھلے عام خلاف ورزی جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں منافع خورمافیا کی سرگرمیاں عروج پر ہیں،ضلعی انتظامیہ،مارکیٹ کمیٹی اورپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہریوں کو منافع خوروں کے رحم و کرم پرچھوڑدیا،سرکاری نرخنامےمیں مرغی کےگوشت کی قیمت260روپے فی کلو مقرر کی گئی لیکن برائلر350 روپےتک میں فروخت ہوتا رہا،جبکہ سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی نہ آ سکی، لیموں 400 روپے،آلو 60 سے70،لہسن 250، ادرک 350، آم 150 سے200،آڑو 200سے250 اورکیلا100 سے200 روپے فی درجن میں فروخت ہوتا رہا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث منافع خورسرگرم ہیں، مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سےباہر ہوچکا ہےجبکہ سبزیاں اورپھل بھی اب عام آدمی نہیں کھا سکتا،بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیےحکومت کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت برائلرکی قیمتوں کوکنٹرول کرنے کے لیے سرگرم ہے، پولٹری ایسوسی ایشن،ٹریڈرز،مارکیٹ کےنمائندوں اورسرکاری افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی،وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہناتھاکہ مہنگائی مافیا کوکسی صورت عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔

گزشتہ دنوں میاں اسلم اقبال نےمرغی کے گوشت کی طے کردہ نرخوں سے زائد پر فروخت پرسخت اظہار ناراضگی کرتے ہوئےکہا تھاکہ پولٹری ایسویسی ایشن نےاپنی کمٹمنٹ کو پورا نہیں کیا،جس پر بے حد افسوس ہے،عام آدمی کامفاد مقدم اور تحفظ کےلیےہرحد تک جائیں گے،پولٹری ایسویسی ایشن کےچیئرمین راو منصب کا کہنا تھا کہ پولٹری انڈسٹری بحران سےدوچارہے،پرائسز کاایسا مکینزم بنایا جائے جس سے صارفین سمیت سب کو فائدہ ہو۔

یاد  رہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 260 مقرر کی گئی جبکہ منافع خور مافیا مرغی کا گوشت 350 روپے  فی کلو میں فروخت کررہا ہے،لاہور  شہر میں   مرغی کا گوشت سرکاری نرخنامے کے مطابق آج بھی  فروخت نہ ہو سکا، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے  مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمت کا ذمہ دار حکومت کو ٹھہرا دیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer