چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سنی گئی

چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) چین جانیوالے طلبہ وطالبات کیلئے سکالرشپ روکے جانے کا معاملہ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فنڈز کا بروقت اجرا نہ ہونے پر نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر 20 کروڑ جاری کر دیئے گئے ہیں۔ فنڈز کے اجراء کے لئے آڈٹ کاپی پر دستخط ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کل تک فنڈز کا اجراء ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔ بروقت فنڈز جاری کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔