ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزے داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

روزے داروں کی دعائیں رنگ لے آئیں،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی)روزے داروں کی دعائیں بالاخر قبول ہوگئیں، موسم نے کروٹ بدل لی، جون کے آغاز سے ہی لاہور شہر کو ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں نے گھیر لیا جس سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، ٹھنڈی ہواؤں نے روزہ داروں کے مرجھائے ہوئے چہروں کو رونق بخش دی  ہے۔

یہ خبر پڑھیں۔۔اب ہونگے عید کے مزے ڈبل، لاہوریوں کیلئے شاندار خبر آگئی

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے  قیامت خیز گرمی پڑ رہی ہے لیکن آج ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں سورج کی ایک نہیں چلنے دے رہیں، ہوائوں کے چلنے سے گرمی کے ستائے روزے داروں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 جبکہ کم سے کم 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوائیں 24 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔سرکاری افسران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

گرمی کے ستائے لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی ہے کہ آئندہ ہفتے بارش کا امکان ہے،  جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔