(فضہ نور) سیرو تفریح کے شوقین لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، عید کے لیے لاہور سائٹ سین بس سروس کا شیڈول تیار کرلیا گیا۔
لاہور سائٹ سین بس سروس کے مینجر معظم نذیر کا کہنا تھا کہ عید کے تینوں روز سیاحوں کو بہترین تفریحی سہولیات کی فراہمی کے لیے قذافی بس ٹرمینل سے گریٹر اقبال پارک، فورٹ فوڈ اسٹریٹ تک ہر ایک گھنٹے کے وقفے سے خصوصی بسیں چلائی جائیں گی۔ ، عید کے پہلے روز سروس کا آغاز چار بجے کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ عید کے تینوں دن بچوں کے لئے پپٹ شو، بندر تماشہ اور ڈھول رقص بھی سیر کا حصہ ہونگے۔ تاہم سیاحوں کو واہگہ بارڈر کی بھی سیر کرائی جائے گی۔