ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار

ساندہ پولیس کی بڑی کارروائی، ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:ساندہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر کے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو بند روڈ کے قریب اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ مبینہ طور پر گاہکوں کا انتظار کر رہا تھا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق ملزم لاہور کے مختلف علاقوں میں نوجوانوں کو ہیروئن فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ٹاؤن شپ اور نواب ٹاؤن تھانوں میں بھی منشیات فروشی کے مقدمات درج ہیں۔

پولیس نے ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر آدھا کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے کیس انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کامیاب کارروائی پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او ساندہ رضوان چیمہ، ایس آئی عمر شبیر اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے ان کی کارکردگی کو سراہا۔