ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ سانحہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش ہونگے

کاہنہ سانحہ، ملزمان جسمانی ریمانڈ کے لیے آج عدالت میں پیش ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین:کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس گرفتار ملزمان کو آج جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کرے گی۔؎

پولیس واقعے میں گرفتار کیے گئے پانچ ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ اجالا نعیمی کی عدالت میں پیش کرے گی جبکہ تفتیش مکمل کرنے کے لیے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مالک مکان سمیت ریحان، عثمان، عمر، صدیق اور عمیر شامل ہیں، جن سے واقعے کے مختلف پہلوؤں پر مزید تفتیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 14 بچے جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔

 حادثے کے وقت بچے ٹیوشن پڑھنے آئے تھے جبکہے چھت گرنے سے بچےملبے تلے دب گئے جسکے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اوراسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی تاہم افسوسناک حادثے میں 14 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 بچے اور ایک خاتون ٹیچر زخمی ہوئے ہیں۔