شہباز علی:سپورٹس بورڈ پنجاب نے "سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ" کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جس میں بین الاقوامی، قومی اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں لیگ کے انعقاد اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
محمد طارق قریشی کے مطابق سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تعاون سے منعقد کی جائے گی، جبکہ پاکستان ریلوے اور ایف بی آر بھی لیگ کے انعقاد میں شراکت دار ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ لیگ کا آغاز جولائی کے وسط میں کیا جائے گا، جس میں پنجاب کے تمام ڈویژنز سے گرلز اور بوائز کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ لیگ میں انٹرنیشنل اور نیشنل کرکٹرز کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کو بھی اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب کے مطابق سی ایم پنجاب چیمپئن لیگ میں 12 مردوں اور 4 خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔