زین مدنی : سٹیج اداکارہ سونم چوہدری پر 6 ماہ کی پابندی لگا دی گئی ۔
سونم چوہدری نے لاہور گوجرانولہ اور فیصل آباد میں غیر اخلاقی ڈراما پرفارمنسز کیں۔ پنجاب آرٹس کونسل نے تمام شہروں کے ڈراموں کی مانیٹرنگ رپورٹس اکٹھی کرکے اداکارہ پر 6 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔ اس سے قبل سونم چوہدری کو لاہور میں ایک دفعہ گوجرانولہ اور فیصل آباد میں دو دفعہ وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔
تمام آرٹس کونسلز کی رپورٹ ملنے کے بعد چھ ماہ کی پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔