سٹی42: پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹیوسٹ صنم جاوید کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہوتے ہی نئی منزل کی طرف روانہ ہو گئی۔
لاہورہائیکورٹ سے ریاست مخالف مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے کے مقدمہ میں صنم جاوید کی ضمانت 30 جون کو ہوئی تھی۔ آج روبکار پیش ہونے کے بعد صنم جاویس کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔
کہ؛ سے رہائی ملتے ہی صنم جاوید اپنے گھر جانے کی بجائے پشاور روانہ ہو گئی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صنم جاوید ضمانت پر رہائی کے بعد پشاور روانہ ہو گئیں۔
صنم جاویدحسن ابدال میں درج2مقدمات میں ضمانت کیلئےلاہورسےروانہ ہوئیں۔
صنم جاوید کی کوٹ لکھپت جیل سے رہائی
جون کی آخری تاریخ کو صںم جاوید کو لاہور ہائی کورٹ نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا آج انہیں کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔
رہائی کے بعدوہ جیل سے ایک گاڑی میں روانہ ہوگئیں۔ بعد میں ذرائع نے بتایا کہ سنم جاوید پشاور چلی گئی ہیں۔
پولیس نے 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے صنم جاوید کو دوبارہ حراست میں لیا تھا۔ وہ 9 مئی کو تشدد کی تبلیغ کرنے اور تشدد مین شامل ہونے کے مقدمات میں دس مئی 2023 کو گرفتار ہو گئی تھی۔ بعد میں انہیں عدالتوں سے ضمانت پر رہائی بھی ملی اور دوبارہ گرفتار بھی ہوئیں۔
27 اپریل کو جیل میں جاری مقدمہ کی سماعت کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے باہر نکلی تو اسے دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق صنم جاوید کو سڑک بلاک کرکے اشتعال انگیز نعرے بازی اور ریاست مخالف نعرے لگانے پر تھانہ اسلام پورہ میں پولیس مدعیت میں درج مقدمہ میں گرفتار کیا گیا۔
مقدمہ نمبر 486میں عالیہ حمزہ، صنم جاوید، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد کے خلاف درج ہے۔ مقدمہ 8 فروری کو تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیا تھا۔