سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.76 روپے سے بڑھ کر 283.95 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوکر 286.39 روپے پر پہنچ گیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 38 پیسے کمی کے بعد 338.53 روپے، برطانوی پاؤنڈ 81 پیسے سستاہوکر 394.41 روپے، جبکہ یو اے ای درہم 78.10 روپے، اور سعودی ریال 76.40 روپے پر برقرار رہا ۔