ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق وزیر اعظم کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا

سابق وزیر اعظم کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42: بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائم ٹر بیونل نے شیخ حسینہ واجد کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

بنگلادیشی اخبار  کے مطابق سابق وزیراعظم کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی تھی جس میں شیخ حسینہ نے مقامی رہنماکوکہا تھا کہ میرے خلاف 227 مقدمے ہیں، اب مجھے227 لوگوں کو مارنے کا لائسنس مل گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق عدالت نے شیخ حسینہ کے  اس بیان کو عدالتی کارروائی میں مداخلت اور توہین عدالت قرار دیا اور انہیں 6 ماہ قید کی سزا سنادی۔عدالت نے عوامی لیگ کی طلبہ تنظیم چھاترا لیگ کے لیڈر شکیل آکند کو بھی 2 ماہ قید کی سزا سنائی۔ 

یاد رہےکہ عوامی لیگ کی سربراہ اور سابق بنگلادیشی وزیراعظم گزشتہ سال اگست میں چلنے والی طلبہ تحریک کے بعد ملک سے فرار ہوکر بھارت چلی گئی تھیں۔