ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 اداکارہ شیفالی کی موت:خبردار یہ کام ہرگز مت کریں، ملیکا شراوت کا اپنے مداحوں کو اہم مشورہ؟  

 اداکارہ شیفالی کی موت:خبردار یہ کام ہرگز مت کریں، ملیکا شراوت کا اپنے مداحوں کو اہم مشورہ؟  
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی اداکارہ شیفالی گزشتہ ہفتے اچانک 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا۔

یوں تو اداکارہ کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی تھی لیکن اداکارہ جوان اور خوبصورت نظر آنے کیلئے اینٹی ایجنگ انجیکشن لیتی تھیں۔

بالی وڈ اداکارہ ملیکا شراوت نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے مداحوں کو مصنوعی  فلرز سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکارہ ملیکا شروات نے سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو بوٹوکس اور فلرز سے پرہیز کی ہدایت کی ہے۔

 ملیکا نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ وہ ابھی سو کر اٹھی ہیں اور انہوں نے سوچا کہ میں آپ لوگوں کے ساتھ ایک سیلفی ویڈیو شیئر کروں۔

اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ اس ویڈیو میں، میں نے کوئی فلٹر یا چہرے پر کسی بھی قسم کے میک اپ کا استعمال نہیں کیا اور میں یہ ویڈیو اس لیے شیئر کر رہی ہوں تاکہ ہم سب مل کر بوٹوکس اور مصنوعی فلرز سے پرہیز کریں۔