ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی

لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے منشیات کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ،عدالت نے ملزم کے سابقہ ریکارڈ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر ڈی پی او چنیوٹ سے اظہار ناراضگی بھی کیا۔

جسٹس سید شہباز علی رضوی نے منشیات کے ملزم مشرف خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، ڈی پی او چنیوٹ عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ڈی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا ملزم مشرف خان کے کیس کا کہہ معاملہ ہے، ڈی پی او نے جواب دیا ملزم کے خلاف دو مقدمات ہیں ایک میں بری ہوچکا ہے ایک کا ٹرائل چل رہا ہے ، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے استفسار کے استفسار پر ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم کے خلاف ایک کیس دوہزار تئیس کا چل رہا ہے، جسٹس سید شہباز علی رضوی نے ڈی پی او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاابھی چار گواہ ہوئے ،اس کے باقی گواہ جلد مکمل کروائیں ، وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا ملزم کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج ہے،،موقع کا کوئی پرائیویٹ گواہ نہیں ، موبائل ویڈیو نہیں ،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی نہیں ہے، ملزم کے مقدمہ کا چالان ٹرائل کورٹ میں جمع ہے، سرکاری وکیل نے ملزم کی ضمانت کی مخالفت میں دلائل دئیے عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
 

Ansa Awais

Content Writer