ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کمشنر لاہور کے امام بارگاہوں کے دورے،سکیورٹی امور کا جائزہ

کمشنر لاہور کے امام بارگاہوں کے دورے،سکیورٹی امور کا جائزہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:محرم و عاشور پر بہترین خدمات کیلئے ضلعی انتظامیہ پرعزم ،ڈپٹی کمشنر لاہور   نے امام بارگاہوں کے دورے  کیےاورسکیورٹی امور کا جائزہ لیا۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کا اتوکی اعوان میں ولی شاہ خراساں امام بارگاہ کا دورہ اور  محرم انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں محرم و عاشور کے انتظامات حتمی مراحل میں داخل ہو گئے۔

 بریفنگ  کے مطابق  تمام انتظامات مکمل، کلینک آن ویلز اور سبیلیں لگائی جائیں گی، مون سون کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات جاری ہے،جلوس کے شرکاء کیلئے پانی اور ابتدائی طبی امداد کے انتظامات مکمل ہیں۔

 منتظمین  کے مطابق  ڈپٹی کمشنر لاہور کی سربراہی میں اسسٹنٹ کمشنر واہگہ متحرک ہیں۔

  ڈپٹی کمشنر  کا کہنا تھا کہ محرم جلوسوں کے روٹس پر غیر ضروری رکاوٹیں فوری ہٹائی جائیں۔

  ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا  کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکاروں سے تعاون کریں، مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں،لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔