ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کونسے پھل ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں؟

 کونسے پھل ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مددگار ہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  بلندفشارِ خون یا ہائی بلڈ پریشر  کو ماہرین صحت  "خاموش قاتل" قرار دیتے ہیں۔

 ہائی بلڈ پریشر ایک ایسا مرض ہے کہ زیادہ تر مریض اس وقت تک علامات محسوس نہیں کرتے جب تک بلڈپریشر تشویشناک سطح تک نہ پہنچ جائے، اور یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب دل کا دورہ، فالج یا دیگر جان لیوا مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشر کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں نمک کا زیادہ استعمال، دل اور شریانوں پر دباؤ، ذہنی دباؤ، غصہ، اور جسم میں پانی کی زیادتی شامل ہیں۔

خوش آئند بات یہ ہے کہ طرزِ زندگی میں مثبت تبدیلیاں، خاص طور پر صحت مند غذائی عادات، اس مرض پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

 نیچے کچھ اہم پھلوں کا ذکر ہے جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مفید سمجھے جاتے ہیں:

کیلا
کیلے میں پوٹاشیم کی وافر مقدار ہوتی ہے — ایک کیلے میں تقریباً 0.4 گرام پوٹاشیم پایا جاتا ہے، جو روزمرہ کی ضرورت کا 9 فیصد پورا کرتا ہے۔ پوٹاشیم بلڈ پریشر کو کم کرنے اور دل کو صحت مند رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔مزید برآں، کیلوں میں موجود فائبر کولیسٹرول اور بلڈ شوگر کو بھی متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
انار
انار کا رس پینے سے بلڈ پریشر میں کمی آ سکتی ہے۔
یہ پھل پوٹاشیم سے بھرپور ہونے کے ساتھ ساتھ نائٹرک آکسائیڈ کی سطح بڑھاتا ہے، جو خون کی نالیوں کو کھول کر دورانِ خون کو بہتر بناتا ہے۔

 3. کیوی
کیوی نہ صرف پوٹاشیم سے بھرپور ہے بلکہ اس میں پولی فینولز بھی موجود ہوتے ہیں جو خون کے بہاؤ کو بہتر اور شریانوں کے ورم کو کم کرتے ہیں۔
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ روزانہ 2 کیوی کھانے سے بلڈ پریشر میں نمایاں کمی ممکن ہے۔

 4. مالٹا
مالٹے فائبر اور پوٹاشیم کا اچھا ذریعہ ہیں۔
پوٹاشیم کی موجودگی بلڈ پریشر کو متوازن رکھنے میں مدد دیتی ہے اور دل کے امراض، خاص طور پر ہارٹ اٹیک اور فالج کے خطرے کو کم کرتی ہے۔

 5. تربوز
تربوز میں citrulline نامی امینو ایسڈ موجود ہوتا ہے جو خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اور بلڈ پریشر کم کرنے میں معاون ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ، تربوز میں لائیکوپین اور پوٹاشیم بھی شامل ہیں جو دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔

 6. خوبانی
خوبانی میں بھی پوٹاشیم کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ صرف دو خوبانیوں سے تقریباً 181 ملی گرام پوٹاشیم حاصل کیا جا سکتا ہے۔
پوٹاشیم سے بھرپور غذا نہ صرف بلڈ پریشر متوازن رکھتی ہے بلکہ تحقیق کے مطابق فالج کا خطرہ 24 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔

اگر آپ ہائی بلڈ پریشر سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں یا پہلے سے متاثر ہیں تو اپنی روزمرہ خوراک میں ان قدرتی پھلوں کو شامل کرنا فائدے سے خالی نہیں۔ البتہ، علاج اور دوا کے لیے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لینا چاہیے۔