زین مدنی : چائینیز فلم ’’ایجنٹ 86‘‘ کو پنجاب فلم سنسر بورڈ نے پاس کر دیا ، فلم کو امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز کیا جائے گا ۔
فلم ’’ایجنٹ 86‘‘ 5 جولائی کو سینماؤں کی زینت بنے گی ۔ فلم ایکشن اور سسپنس سے بھرپور ہے جسے ڈسٹری بیوشن کلب ریلیز کرے گا۔
امپورٹ پالسی کے تحت اب پاکستان میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کی فلمیں ریلیز ہورہی ہیں ، اب چانیز فلمیں بھی پاکستانی سیماوں کی زینت بنانا شروع ہوگئی ہیں ۔ یہ پہلی چانئیز فلم ہے جو سینما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے ۔ چانئیز فلموں کو اردو سب ٹائٹل کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائےگا۔