معروف فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

معروف فٹنس انفلوئنسر 30 سال کی عمر میں انتقال کرگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: 8 ملین سے زائد فالوورز  رکھنے والا مقبول فٹنس انفلوئنسر  جو لنڈنر  30 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والا  فٹنس انفلوئنسر جو لنڈنر 'Joesthetics' کے نام سے مقبول تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لوگ اسے اس کی فٹنس کے طریقے کار  اور جم ورزش کی وجہ سے پسند کرتے تھے۔

View this post on Instagram

A post shared by Jo Lindner (@joesthetics)

سوشل اکاؤنٹ انسٹاگرام پر جو لنڈنر کے 8.5 ملین فالوورز جبکہ ان کے یوٹیوب چینل پر 500 ملین ویوز تھے۔جو لنڈنر کی موت کی تصدیق  اس کی دوست نے کی ہے جو خود بھی فٹنس کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔

جو لنڈنر کی دوست کے مطابق   جو لنڈنر نے تین روز قبل گردن میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی، جولنڈنر کی موت کی وجہ aneurysm ( خون کی شریان میں سوزش) بنی اور اس وقت جو لنڈنر کی عمر 30 سال تھی۔