ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والوں کی شامت، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والوں کی شامت، حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو  خط لکھنے پر  وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق  جرائم پیشہ افراد  نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)  اور  ورلڈ بینک کو  ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانےکا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور  ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔

حکام کا کہنا ہےکہ غیر ملکی اداروں کو اس قسم کے خطوط لکھنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، یہ وہ افراد ہیں جن پر پاکستان میں جعلی ادویات اور بلیک میلنگ کے مقدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق  محکمہ صحت کے حکام نے کارروائی کے لیے ایف آئی اے  اور انٹیلی جنس ایجنسیوں سے  رجوع کرنےکا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان افراد کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کیے جاسکیں۔