کورونا کا پھیلاؤ پھر تیز، سرکاری دفاتر کیلئے ایس او پیز جاری

Corona SOPs issues for Govt offices
کیپشن: Corona SOPs issues for Govt offices
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) این سی او سی نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر  سرکاری دفاتر کیلئے بھی ایس او پیز جاری کردیئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق این سی او سی نے سرکاری دفاتر کے لیے کورونا ایس او پیز جاری کیے ہیں جس کے تحت دفتر سمیت ہرجگہ بیٹھنے کے دوران سماجی فاصلہ رکھا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ عبادت اور نمازوں کے دوران بھی سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے جب کہ دفاتر کے داخلی راستوں اور واش رومز میں ہینڈ سینیٹائزرز کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔

ترجمان وزارت صحت نے مزید کہا کہ تمام دفاتر اور عمارتوں کے داخلی راستوں پرلوگوں کا ٹمپریچر چیک کیا جائے، کورونا کی علامات رکھنے والوں کو دفاتر اور عمارتوں میں داخل نہ ہونے دیاجائے جبکہ نزلہ، زکام اور سانس لینے میں مشکل کی صورت میں کورونا کی تشخیص کےلیے پی سی آر یا اینٹی جن ٹیسٹ کروائے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر چارافراد انتقال کرگئے جبکہ126 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے, پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 4 فیصد  ریکارڈ کی گئی ۔