ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرلز ہاسٹل میں 3 خواتین کے جاں بحق ہونے کا معاملہ گول

گرلز ہاسٹل میں 3 خواتین کے جاں بحق ہونے کا معاملہ گول
کیپشن: Three women died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی)رائیونڈروڈ ہاسٹل میں آتشزدگی کے باعث تین خواتین کے جاں بحق ہونے کا معاملہ , قانونی کاروائی نہ کروانے پر پولیس نے لاشیں بغیر پوسٹمارٹم ورثا کے حوالے کردیں۔
 پولیس کے مطابق نیو پارک رائے ونڈ روڈ پر ہاسٹل میں آگ لگنے کے باعث دم گھٹنے سےجاں بحق ہونے والی نیلم کا تعلق قصور جبکہ ونیزہ اور ربیکا ساہیوال کی رہائشی تھیں، جاں بحق ہونے والی خواتین کا تعلق کرسچن کمیونٹی سے تھا، تینوں خواتین رائیونڈ کے علاقے میں کرسچن کمیونٹی سینٹر میں بائبل کی تعلیم دیتی تھیں،کرسچن کمیونٹی سینٹر کی بلائی منزل میں ہاسٹل بنایا گیا تھا۔

ہاسٹل کے سٹور روم میں آگ لگنے کے باعث تینوں خواتین دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئیں،ورثا کی جانب سے واقعہ کو حادثہ قرار دیتے ہوئے پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا گیا۔جس پرکاغذی کاروائی کے بعد پولیس نے لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔

واضح رہے کہ  آتشزدگی کا واقعہ  گزشتہ روز رائیونڈ روڈ پر سفاری پارک کے قریب واقع خواتین کے ہاسٹل میں پیش آیا تھا،دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین جاں بحق ہو گئیں ،جاں بحق خواتین میں 22 سالہ نیلم، 25 سالہ منیزہ اور 42 سالہ ربیکا شامل ہیں۔

 دھوئیں کے باعث بے ہوش ہونے پر4 خواتین کو ہسپتال منتقل کیاگیاتھا جن کی حالت بہتر بتائی جارہی ہےاس کے علاوہ آگ بجھانے کے عمل کے دوران دو افراد بھی متاثر ہوئےتھے،متاثرین میں 30 سالہ وقاص اور 35 سالہ فائر فائٹر عدیل شامل ہے۔

جاں بحق خواتین اور متاثرہ افراد کو جناح ہسپتال منتقل کیاگیا، پولیس نے ابتدائی بیان میں کہاتھا کہ  آگ لگنے کی وجوہات اور جاں بحق خواتین کی شناخت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer