ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے پر والدین کو قید اور جرمانہ ہوگا

اب بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے پر والدین کو قید اور جرمانہ ہوگا
کیپشن: بچوں کی پرورش والدین کی ذمہ داری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق: چایلڈ لیبر ایکٹ گورنمنٹ نے پاکستان پینل کوڈ میں نئی دفعات شامل کر دی اب بچوں کی صحیح پرورش نہ کرنے والے اور ان سے مزدوری کروانے والے والدین کو تین ما ہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی جو بچوں سے مزدوری لیتا پکڑا گیا اس کو پانچ سال قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

بچوں کی پرورش ٹھیک نہ کرنے اور مزدوری کرانےوالے والدین کی شامت آگئی۔حکومت نے پاکستان پینل کوڈایکٹ 2021 میں نئی دفعات شامل کرلیں۔ بچوں کی پرورش ٹھیک نہ کرنے پروالدین کو 3 ماہ قید اور 50 ہزار جرمانہ ہو گا۔ بچوں سے مزدوری کرانے پر ایک ماہ قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔
بچوں سے مزدوری لینے والے کو 5 سال قید جبکہ 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوگی۔