موسم کا حال بتانے والوں نے ہائی الرٹ جاری کردیا

موسم کا حال بتانے والوں نے ہائی الرٹ جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان الیاس: محکمہ موسمیات  نے  مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا، واسا کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام تاحال شروع نہ کیاجا سکا اور  نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نالے اوور  فلو ہونے کا خطرہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق  مون سون شروع ہونے سے پہلے محکمہ موسمیات کی جانب سے مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا  ہے جس کے مطابق اس سال مون سون بارشیں زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہ کروایا جا سکا۔

 

شہر کے علاقے گلبرگ، گلشن روای، شادمان پی آئی سی سمیت دیگر نالوں میں  کوڑا تاحال جمع ہے، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں ناکے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں نالوں میں کوڑے کے  باعث نالے ابال لے رہے ہیں۔

 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی مہینے سے نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی جس کے باعث نالوں کا  گندا پانی بارش سے ساتھ  گھروں میں آجاتا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب نالوں کا ور ک کروانے کا پروجیکٹ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا مگر برسات سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کا کام لازمی ہونا چاہیے۔

دوسری جانب  لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی، محکمہ موسمیات نے آج باغوں کے شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی،  صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، سورج آنکھ کھولتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت آج زیادہ سے زیادہ 41 اور کم سے کم 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم بتدریج گرم ہی رہے گا۔     

 

Shazia Bashir

Content Writer