کورونا نیگیٹو:6 کرکٹر کل انگلینڈ روانہ ہو ں گے

کورونا نیگیٹو:6 کرکٹر کل انگلینڈ روانہ ہو ں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر سپورٹس کمپلیکس(شہباز علی) کورونا وائرس سے نیگیٹوآنے والے چھ کھلاڑی تین جولائی کو لاہور سے انگلینڈ روانہ ہوں گے۔ نجی ائیر لائن کی بکنگ کے لئے چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد ٹیم کو قومی ائیر لائن سے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  نجی ائیر لائن کی بکنگ کے لئے چھ کھلاڑیوں کے دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے بعد ٹیم کو قومی ائیر لائن سے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیو ں کا دوسرا دستہ تین جولائی کی صبح قومی ائیر لائینز کے ذریعے لاہور سے مانچسٹر روانہ ہو گا، کھلاڑیوں میں سابق کپتان محمد حفیظ، فاسٹ باؤلر وہاب ریاض، اوپنر فخر زمان، وکٹ کیپر محمد رضوان، فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور لیگ اسپنر شاداب خان شامل ہیں۔

  کھلاڑی ووسٹر میں بھی کورونا ٹیسٹ کروانے کے بعد کھلاڑی ٹیم کو جوائن کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے نجی ائیر لائن پر کھلاڑیوں کو انگلینڈ بھجوانے کے لئے کوشش کی، نجی ائیر لائینز نے اپنے طریقہ کارکے مطابق چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروانے کا کہا جس کے بعد محمد حفیظ، محمد رضوان، وہاب ریاض، محمد حسنین، شاداب خان اور فخر زمان کے دو بارہ ٹیسٹ کروائے گئے۔

محمد حفیظ اوروہاب ریاض کا یہ پانچواں ٹیسٹ تھا جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا یہ چوتھا ٹیسٹ تھا، نجی ائیر لائنز کے طریقہ کے مطابق کھلاڑیوں کے ٹیسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد قومی کھلاڑیوں کو تین جولائی کو برطانیہ جانے والی قومی ائیر لائین کی آخری پرواز سے انگلینڈ بھجوانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کھلاڑی تین جولائی تک مقامی ہوٹل میں قیام کریں گے۔

دوسری جانب  پی سی بی کا نیا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن دو ماہ تاخیرکا شکارہوگیا، ڈومیسٹک سیزن قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ سے شروع ہوگا، اس سال کیلنڈر میں انٹر سٹی اور کلب ایونٹ شامل نہیں کیے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer