ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کی تیاریاں، ایل ڈی اے نے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی

مون سون کی تیاریاں، ایل ڈی اے نے سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: واسا کے بعد ایل ڈی اے سٹاف کی چھٹیاں بھی منسوخ، مون سون کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے چھ زون بنا دیئے گئے۔ اورنج ٹرین کی ڈرینج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔

 سٹی 42 کے مطابق ایل ڈی اے شعبہ انجینئرنگ کی دوماہ کے لیے چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ مون سون کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے چھ زون بنا دیئے گئے۔ ہرزون کاانچارج ڈائریکٹرہوگا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیف انجینئرمظہر حسین خان کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے اور کنٹریکٹرز کا سٹاف مون سون میں فرائض سرانجام دےگا۔ کارکردگی نہ دکھانے والوں کو سخت سزائیں سنائی جائیں گی۔ بارشوں کے دوران ایل ڈی اے کا تمام سٹاف فیلڈ میں موجود رہے گا۔ ایل ڈی اے سٹاف واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ تعاون کرے گا۔

 انکا مزید کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کی ڈرینج کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں حبیب کنسٹرکشن سے شاہد سلیم اور دیگر کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔