ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو ہرا دیا، فائنل زمبابوے سے ہوگا

پاکستانی انڈر 19 ٹیم نے افغانستان کو ہرا دیا، فائنل زمبابوے سے ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) پاکستان  انڈر 19  نے سمیر منہاس کی نصف سنچری اور عمرزیب کی پانچ وکٹوں کی عمدہ کارکردگی کے نتیجے میں   افغانستان انڈر 19  کو  تین ملکی ون ڈے سیریز میں 133 رنز سے شکست دے دی۔میچ جیت کر پاکستان نے فائنل میں جگہ بنالی، جو 6 جنوری کو زمبابوے انڈر 19  کے خلاف کھیلا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق آج (جمعہ) سن رائز سپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور50  اوورز میں 9 وکٹوں پر 238 رنز بنائے ۔ افغانستان کی ٹیم جواب میں  30 اعشاریہ  2 اوورز میں  105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز میں  سمیر منہاس نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز سکور کئے۔  عثمان خان  نے 43 اور علی حسن بلوچ نے 39  رنز کی اننگز کھیلی۔ ایک موقع پر پاکستان کا سکور دو وکٹوں پر 166 رنز تھا تاہم آخری سات وکٹیں سکور میں 63 رنز کا اضافہ کرکے گرگئیں۔ افغانستان کی طرف سے سلمان خان احمد زئی اور زیت اللہ شاہین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ افغانستان کی اننگز میں  کپتان محبوب خان 29 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر عمر زیب  نے عمدہ  بولنگ کرتے ہوئے  31 رنز دے کر 5  وکٹیں حاصل کیں۔مومن قمر اور احمد حسین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 میچ جیت کر پاکستانی ٹیم اتوار کو اپنا آخری لیگ میچ زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی۔اس سیریز میں یہ پاکستان انڈر 19 کی دوسری کامیابی ہے۔ اس سے قبل اس نے   افغانستان ہی کے خلاف  میچ دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے جیتا تھا جبکہ زمبابوے کے خلاف پاکستان کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔