سٹی 42: جنرل سیکرٹری برائلر فارمرز ایسوسی ایشن آصف گوندل نے کہا آج سے 2 ماہ بعد مرغی کا ملنا محال ہو جائے گا کیونکہ اس پر ٹیکسز بڑھا دیئےگئےہیں ۔برائلر فارمرز نے احتجاج کرنے کا اعلان ؛احتجاج سے بات نہ مانی تو مرغی کے فارمز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔
جنرل سیکرٹری برائلرفارمرز آصف گوندل نے کہا پیدواری لاگت بڑھ رہی ہے سپلائی چین متاثر ہوگی۔63فیصد ٹیکس حکومت لےرہی ہے ،مرغی کے مہنگے ہونے کی بڑی وجہ حکومت خود ہے ۔
سستی پروٹین کو حکومت نے انتہائی مہنگا کردیا ، آصف گوندلمرغی کی قلت کے وقت سپلائی کو بحال رکھنا اصل کام ہے ۔
برائلر فارمرز نے کہا آج سے 2 ماہ بعد مرغی کا ملنا محال ہو جائے گا کیونکہ اس پر ٹیکسز بڑھا دیئےگئے ،مرغی اور اس کے گوشت پر 65 فیصد ٹیکس لگ چکا ہے۔چوزہ 20 روپے بھی نہیں ملتامگرحکومت فی چوزےپر10روپےٹیکس لےلیاجاتا ہے۔
ملک میں 40 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں ۔مرغی کا آنے والا بحران سب بحرانوں سے زیادہ ہو گا۔2014سے پہلے مرغی پر سیلز ٹیکس نہیں تھا، اس وجہ سےمرغی کی پیداوار زیادہ تھی،حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پر امن احتجاج کریں گے۔
پر امن احتجاج سے بھی بات نہ بنی تو مرغی کے فارمز بند کر دیں گے،4فیصد فردر ٹیکس لگا دیا گیا ، کھانے کی چیز پر ڈبل ٹیکس لگ نہیں سکتا،جتنے ٹیکس مرغی پر لگ چکے ہیں مرغی سستی نہیں ہو سکتی مہنگی ہو گی۔گزشتہ ہفتے4فیصدفردرسیلزٹیکس لگادیا 6 ماہ قبل چوزے پر 10روپے ٹیکس لگا دیا گیا،
برائلرفارمرایسوسی ایشن نے کہا حکومت کہتی آئی مرغی سستی کرے ،حکومت 40فیصد سے زائد ٹیکس خود لے رہی ہے ۔جب اتنا زیادہ ٹیکس ہوگا تو حکومت خود نہیں چاہتی غریب کو سستی مرغی ملے
4فیصد مزید ٹیکس لگا دیا گیا ۔زندہ برائلر سیل ٹیکس سے استثنیٰ ہے۔