ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برن کیئر اور ری کنسٹرکٹیو پلاسٹک سرجری کا فروغ، پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ

برن کیئر اور ری کنسٹرکٹیو پلاسٹک سرجری کا فروغ، پنجاب حکومت کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : برن کیئر اور ری کنسٹرکٹیو پلاسٹک سرجری کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے پروگرام کی مؤثر نگرانی کیلئےکمیٹی تشکیل دے دی، پروفیسرڈاکٹر معظّم نذیر تارڑ ایڈوائزری کمیٹی کے کنوینر مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ پروفیسر فرخ محمود، پروفیسر عبدالحکیم بابر، پروفیسر بلال سعید، پروفیسر مستحسن بشیر، ڈاکٹر امریز خان ایڈوائزری کمیٹی میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میو ہسپتال، جناح ہسپتال، پی آئی سی کے سینئر سرجنز کمیٹی میں شامل ہیں۔ کے ای ایم یو ودیگر اداروں کے سینئر سرجنز بھی کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔ 

برن کیئر،ری کنسٹرکٹیو پلاسٹک سرجری سروسز کا جائزہ لیا جائے گا، برن انجریز ،پلاسٹک سرجری کیلئےجدید، معیاری پروٹوکول تیار کئےجائیں گے۔ برن یونٹس، آپریشن تھیٹرز، طبی آلات کی دستیابی ،استعداد کا جائزہ لیا جائیگا۔ ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرا میڈیکل سٹاف کی جدید تربیت کی جائے گی۔ ڈاکٹرز ،سٹاف کی صلاحیت میں اضافے کیلئے سفارشات دی جائیں گی۔ قلیل، وسط اور طویل المدتی پالیسی اور حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سرکاری، نجی ،تعلیمی اداروں میں کوآرڈینیشن ،اشتراک کو فروغ دیا جائے گا۔ برن کیئر پروگرامز کی کارکردگی کی مانیٹرنگ ،ایویلیوایشن کی جائے گی۔ کمیٹی سفارشات سے متعلق رپورٹ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو پیش کرے گی۔