ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو 2026 کیلئے نیا ٹاسک دیدیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو 2026 کیلئے نیا ٹاسک دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس کو 2026 کیلئےنیا ٹاسک دے دیا، تھانوں کو سنٹرآف پبلک سیفٹی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ 

پنجاب حکومت کا عوام دوست،سروس ڈیلوری پر مبنی پولیسنگ ماڈل لاگو ہوگا، شہریوں کے تجربے کو بہتر بنانا پولیس اصلاحات کا مرکزی نقطہ ہوگا، ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ شہری فیڈبیک کی بنیاد پر ہوگا۔ اس کے علاوہ تھانوں میں تاخیر، بدتمیزی یا اختیارات کے ناجائز استعمال پر فوری کارروائی ہوگی۔ 

ون فائیو اور پٹرولنگ رسپانس کو تھانوں کی کارکردگی سے جوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہر شہری کی شکایت کو سننا، اندراج کرنا اور بروقت کارروائی یقینی بنائی جائے گی ۔