سٹی42: ملک میں برائلر گوشت کی قیمت میں اضافہ کا رجحان برقرار، تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سرکاری قیمت 591 روپے فی کلو تک جا پہنچی۔
مارکیٹ میں صاف گوشت 700 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ ایک برائلر مرغی صارفین کو ایک ہزار روپے سے زائد میں پڑ رہی ہے۔
زندہ برائلر فارم ریٹ 380 روپے اور تھوک ریٹ 394 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ انڈوں کی قیمت بھی بڑھ کر 331 روپے درجن تک پہنچ گئی ہے اور پیٹی کی قیمت 9810 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔