ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد

ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:معروف ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز کی بیٹی وکٹوریہ جونز سان فرانسسکو کے ایک لگژری ہوٹل میں مردہ پائی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 34 سالہ وکٹوریہ جونز کی لاش یکم جنوری 2026 کو علی الصبح فیئر مونٹ سان فرانسسکو ہوٹل کے ایک کمرے سے ملی۔

سان فرانسسکو فائر ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ یکم جنوری کو رات تقریباً 2 بج کر 52 منٹ پر ہوٹل سے طبی ایمرجنسی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچی۔ طبی عملے نے خاتون کا معائنہ کیا تو اسے موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ بعد ازاں پولیس اور میڈیکل ایگزامینر کو طلب کیا گیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں کسی قسم کے تشدد یا مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے اور مقامی میڈیا کے مطابق فی الحال کسی فاؤل پلے کا شبہ ظاہر نہیں کیا جا رہا، تاہم موت کی حتمی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔

وکٹوریہ جونز ہالی ووڈ اداکار ٹامی لی جونز اور ان کی سابقہ اہلیہ کمبرلیا کلافلی کی بیٹی تھیں۔ انہوں نے کم عمری میں اداکاری کا آغاز کیا اور 2002 میں اپنے والد کے ساتھ فلم "مین اِن بلیک 2" میں نظر آئیں۔ بعد ازاں وہ "ون ٹری ہل" اور دیگر فلموں میں بھی کام کر چکی تھیں۔