ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار کی  حد عبور کر گیا  

 اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 78 ہزار کی  حد عبور کر گیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کاوش میمن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ پر ریکارڈ بننے لگے ہیں۔

 کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران 2300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈررڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 657 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 2301 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 355 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔