ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت کا آغاز! چارجز کیا ہوں گے؟

شناختی کارڈ بنوانے والوں کیلئے نئی سہولت کا آغاز! چارجز کیا ہوں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نادرا نے عوام کو مزید سہولت فراہم کرنےکیلئے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی نئی سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات کے پائلٹ منصوبے کا اجرا کیا گیا ہے، تاکہ شہریوں کو نادرا مراکز کے بجائے گھر کے قریب خدمات میسر آ سکیں۔

اس منصوبے کے تحت شہری اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے گمشدہ شناختی کارڈ کی ری پرنٹ اور تجدید کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں یہ سہولت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں قائم 18 ای سہولت فرنچائزز پر دستیاب ہوگی۔

نادرا کے مطابق ہر فرنچائز پر ادارے کا نامزد افسر موجود ہوگا جبکہ شناختی خدمات نادرا کی مقررہ فیس کے ساتھ ای سہولت سروس چارجز کے طور پر اضافی 100 روپے کے عوض فراہم کی جائیں گی۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد ای سہولت فرنچائزز موجود ہیں، جن میں سے 9 ہزار 500 سے زائد پر بائیومیٹرک سہولیات بھی دستیاب ہیں، تاکہ ناخواندہ شہری اور سمارٹ فون استعمال نہ کرنے والے افراد بھی باآسانی خدمات حاصل کر سکیں۔

نادرا کا مزید کہنا ہے کہ پائلٹ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس سہولت کو ملک بھر میں توسیع دی جائے گی، جس سے نادرا مراکز پر رش میں کمی اور شہریوں کے وقت اور سفری مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی۔ ای سہولت فرنچائزز کی مکمل فہرست نادرا کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فراہم کر دی گئی ہے۔