جاپان ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے وقت دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا، 5 افراد ہلاک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جاپان ائیر لائن کا طیارہ لینڈنگ کے وقت کوسٹ گارڈز کے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کی وجہ سے طیارے کو آگ لگ گئی۔ 

 جاپان ایئر لائن کا ایک طیارہ مقامی وقت کے مطابق شام6 بجے ٹوکیو کے ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران کوسٹ گارڈز کے طیارے سے ٹکرا گیا، جس کے بعد جاپان ائیر لائن کا طیارہ آگ کی لپیٹ میں آگیا، طیارے میں 367 مسافر سوار تھے۔  
خبرایجنسی کے مطابق طیارے میں موجود تمام مسافروں اور عملے کے  ارکان کو جہاز سے باہر نکال لیا گیا، حادثے کی وجہ سے کوسٹ گارڈز کے طیارے میں موجود  5 کوسٹ گارڈز ہلاک ہوگئے۔