پیر پگارا کے قریبی عزیز پیپلزپارٹی میں چلے گئے

Khairpur, Pir Sahab Pagara, Pakistan Peoples Party, Saad Ullah Rashdi, Javid Shah Jilani, City42, PPP, GDA, Grand Democratic Alliance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پیپلز پارٹی کے روایتی حریف پیر پگارا کے قریبی عزیز نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

خیرپور میں پیر صاحب پگارا کے بھتیجے سید سعد اللہ شاہ راشدی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

سعد اللہ راشدی نے پیپلز پارٹی میں سامل ہونے کے بعد کہا کہ خیرپور کنگری کو پیپلزپارٹی کا قلعہ بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جلد پاکستان  پیپلزپارٹی کا بڑا جلسہ کرکے عوام کے سامنے  پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کروں گا ۔

سعد اللہ راشدی نے پیپلز پارٹی مین شمولیت کا اعلان خیرپور پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی سید جاوید شاہ جیلانی کےساتھ ملاقات میں کیا۔جاوید شاہ جیلانی نے اس موقع پر کہا کہ خیرپور سے جی ڈے اے کا خاتمہ کریں گے۔ خیرپور کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنائیں گے ۔