ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مہنگا ہوگیا

سونا مہنگا ہوگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12ڈالر کے اضافے سے 2094ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں تقویمی سال 2024 کے دوسرے دن منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے کے اضافے سے 221300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 1372روپے کے اضافے سے 189729روپے کی سطح پر آگئی۔

 اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2680روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم رہی۔

Ansa Awais

Content Writer