ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں مزید کمی

ڈالر کی قدر میں مزید کمی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ، پاکستانی روپیہ مزید تگڑا  ، اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

 منگل کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر مزید 36 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 36 پیسے ہو گئی،انٹر بینک میں 2023ء کے اختتام پر ڈالر 281 روپے 86 پیسے پر بند ہوا تھا۔

  دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں437 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 65 ہزار 109 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

 واضح رہے گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 64 ہزار 662 کی سطح پر بند ہوا تھا۔