ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

2023 سے متعلق تشویشناک خبر

In 2023, a large part of the world will be affected by inflation
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی کے طوفان سے متاثر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ  2023 میں دنیا کا بڑا حصہ مہنگائی سے متاثر ہوگا، اس کی وجہ 10 سال سے جاری روس یوکرین جنگ ہے۔اس کے علاوہ دنیا بھر میں ہونے والی مہنگائی اور شرح سود میں اضافے سمیت چائنا سے اٹھنے والی کورونا کی نئی لہر کے باعث منہگائی کا طوفان آئے گا۔

سربراہ آئی ایم ایف کا کہنا تھاکہ 2022کے  مقابلے 2023میں معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، امریک اور یورپ اس سے براہ راست  متاثر ہوں گے، اس حوالے سے ان کا خیال ہے کہ دنیا کا ایک تہائی حصہ معاشی بحران کا شکار رہے گا جس کا سبب امریکا، یورپ اور چین کی معاشی سست روی ہے اور اس کے نتیجے میں بہتر معیشت رکھنے والے ممالک بھی  متاثر ہوں گے۔ چین میں کرونا پابندیوں کے خلاف عوامی احتجاج اور اس کے نتیجے میں کرونا کے پھیلاؤ سے  نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا متاثر ہو گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ 2023میں شروح نمو 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اس کے مقابلہ 2022 اور 2021 میں شرح نمو بالترتیب 2.7فیصد اور 6فیصدر ہی۔