(فاران یامین) آلودگی اور سموگ کے خاتمے کی اُمید لگ گئی، محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر موجود ہے، ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح یو ایس قونصلیٹ 538، کوٹ لکھپت 511، ماڈل ٹاؤن 45،امریکن سکول 436، مال روڈ426، ڈی ایچ اے فیز 8 میں یہ شرح 416، اقبال ٹاؤن 412، پنجاب یونیورسٹی 396، ٹھوکر نیاز بیگ 382 اور فدا حسین ہاؤس 381 ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی تک جانے کا امکان ہے، شہر میں 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد تک رہے گا۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ لاہور شہر اور گردونواح میں پیر سے گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹے میں شہر کا مطلع صاف، موسم سرد رہے گا، لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 332 ریکارڈ کیا گیا۔