رواں برس کتنی پاکستانی فلمیں ریلیز ہونگی؟

رواں برس کتنی پاکستانی فلمیں ریلیز ہونگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )دوہزار بیس سینما انڈسٹری کے لئے بہت ہی برا سال ثابت ہوا لیکن سال دوہزار اکیس میں امید کی نئی کرن جاگ گئی،  ریلیز ہونے کیلئے تیاربارہ سے زائد پاکستانی فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی، کون کون سی فلمیں سینماوں میں اس سال ریلیز ہوں گی؟؟؟
سال دوہزار اکیس میں پاکستانی فلمیں سینماگھروں کی زینت بنیں گی۔بارہ سے زائد پاکستانی فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں۔ان فلموں میں ہدایتکار بلال لاشاری کی میگا بجٹ کی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ،ہدایتکار شان شاہد کی فلم ضرار ،سرمد کھوسٹ کی فلم زندگی تماشہ ،عروہ حسین کی ٹچ بٹن ،فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم نیلو فر شامل ہیں۔
ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم قائد اعظم زندہ باد،محب مرزا کی عشرت میڈ ان چائنہ اور محسن عباس حیدر کی فلم ونس اپاون آٹائم ان کراچی بھی ریلیز ہونے کیلئے تیار ہیں۔ اداکار جنید خان کی فلم دل کہے جدھر ،منی بیک گارنٹی اور اداکاراحسن خان کی فلم رہبرا اور ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاوں گا بھی ریلیز ہوگی۔

امید کی جارہی ہے کہ اسی سال یہ فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔ کئی ہالی وڈ فلمیں بھی سال دوہزار اکیس میں سینماگھروں کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں،سینماگھروں کی انتظامیہ بھی پر امید ہے کہ نیا سال دوبارہ سے رونقیں بحال کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer