ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرشل گبز پی ایس ایل کاحصہ بن گئے

ہرشل گبز پی ایس ایل کاحصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کےسابق بلےباز ہرشل گبز  پی ایس ایل کا حصہ بن گئے،  ہرشل گبز  کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 2020 کی فاتح کراچی کنگزنےہرشل گبز کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کرتےہوئےخوش آمدیدکہا ہے۔

ہرشل گبز  اس وقت مختلف لیگز میں بطور کوچ ذمہ داریاں نبھارہےہیں.ہرشل گبز نے 90ٹیسٹ، 248 ون ڈے اور 23 ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی، ہرشل گبز نےون ڈےمیں8094،ٹیسٹ میں6167،ٹی ٹوئنٹی میں400رنزبنا رکھے ہیں۔

کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کا عہدہ گزشتہ سیزن میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونزکےانتقال کےبعدعہدہ خالی ہواتھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer