ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جعلی کاغذات پر 15 گاڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف

جعلی کاغذات پر 15 گاڑیاں فروخت کرنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) رینٹ کی گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے کا معاملہ، نواں کوٹ پولیس نے گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نواں کوٹ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم عون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ کے سرغن ملزم عون ساتھیوں کے ہمراہ رینٹ پر گاڑیاں لیتا تھا۔ ملزمان جعلی کاغذات بنا کر او ایل ایکس پر گاڑیاں فروخت کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ جعلی کاغذات پر 15 گاڑیاں فروخت کی۔ 

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے 2 گاڑیاں برآمد کر کے مالکان کے سپرد کردی گئیں ہیں۔ ملزم عون محمد کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب عوامی کالونی چونگی امرسدھو کے رہائشی محمد ذوالقرنین نے منزل وینچر رینٹ اے کار کمپنی جیل روڑ مالکان کیخلاف سیشن عدالت میں اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی۔ درخواست گزار اپنے بچوں کے ساتھ سیشن عدالت آیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ منزل وینچر رینٹ اے کار کمپنی مالکان طارق زمان خرم اور علی نے میرے ساتھ فراڈ کیا۔

دو سال قبل پچاس ہزار ایڈوانس دیا اور گاڑی کا 35 ہزار ماہانہ کرایہ کی ادائیگی کرتا رہا۔ لاک ڈاؤن کے دوران آمدن کم ہوئی پھر ادھار پکڑ کر ادائیگی کرتا رہا لیکن جب لاک ڈاؤن ختم ہوا تو مالکان نے گاڑی چھین لی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا میں غریب آدمی ہوں مجھے چار لاکھ کا نقصان ہوا ادھا پکڑ کر ان کو رقم دی۔