ہوشیار!بارشوں کانیاسسٹم داخل ہوگیا

ہوشیار!بارشوں کانیاسسٹم داخل ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)شہر میں دھند کیساتھ سردی کی شدت برقرار، مطلع ابر آلود ، یخ بستہ ہواؤں سے موسم مزید سرد ہوگیا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی ۔ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور پر دھند اور بارشوں کا راج برقرار ہے، حد نگاہ متاثر ہورہی ہے،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہوگیا۔آج شہر کا مطلع جزوی طورپر ابر آلود رہے گا ۔ بادل اور سورج کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ آج شہر میں ائیر کوالٹی انڈکس 178 ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔

آج لاہور میں رم جھم برسے گئی، موسم کاحال بتانے والوں کا کہناتھا کہ بارشوں کا سسٹم دو سے تین روز تک جاری رہے گا ،شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 جبکہ کم سے کم 6 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ۔دوسری جانب موسم کی شدت کو کم کرنے کرنے لئے شہریوں کی جانب سے گرم مشروبات کی دکانوں کا رخ کیا جا رہا ہے۔

ملک کے دوسرے حصوں میں بھی سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہےگا،اسلام آباد میں کم ازکم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،بالائی خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان، کشمیراور گلگت بلتستان میں شدید سرد رہنے کی توقع ہے.

پنجاب کے میدانی علا قوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتراضلاع میں بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔آئندہ دنوں فیصل آباد، لاہور، سیالکوٹ ، نارووال ، ملتان ،گو جر نوالہ ، اوکاڑہ اور حافظ آباد دھند کی لپیٹ میں رہیں گے، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، بہاولنگراور رحیم یارخان میں صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

آج شام یا رات کے دوران لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش کی پیش گوئی کی گئی،سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سکھر اور لاڑکانہ میں دھند پڑنے کا امکان ہے،خیبرپختونخوا کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع جبکہ پہاڑی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی مو سم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer